7 ماہ قبل راولپنڈی سے اغوا کی جانے والی 2 بچیاں کراچی سے بازیاب

غازی آباد سے 2 بچیاں مبینہ طور پر اغوا ہوئیں تھی، دونوں بچیاں آپس میں کزنز ہیں جنہیں ورغلا کر اغوا کیا گیا تھا،پولیس

جمعہ 17 مئی 2024 23:10

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2024ء) راولپنڈی میں 7 ماہ قبل اغوا کی جانے والی 2 بچیاں کراچی سے بازیاب ہوگئیں۔پولیس کے مطابق راولپنڈی کے علاقے غازی آباد سے 2 بچیاں مبینہ طور پر اغوا ہوئیں تھی، دونوں بچیاں آپس میں کزنز ہیں جنہیں ورغلا کر اغوا کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

پولیس نے بتایا کہ اغوا کا مقدمہ 7 ماہ پہلے درج کیا گیا تھا تاہم اب ایک بچی کراچی کے علاقے ڈیفنس میں قائم تھانے اور دوسری نجی شیلٹر ہوم سے ملی۔پولیس نے بتایا کہ قانونی کارروائی کے بعد بچیوں کو راولپنڈی پولیس اور ان کے والدین کے حوالے کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں