شہیدسلیم قادریؒ نے تحفظ ناموس رسالتﷺ کو اپنا مقصدحیات بنایا،عطاء الرحمن دھنیال

جمعہ 17 مئی 2024 23:34

راولپنڈی/اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2024ء) پاکستان سنی تحریک راولپنڈی کے رہنماؤں علامہ عطاء الرحمن دھنیال، علامہ ڈاکٹر طیب رضا، علامہ ریاض الرحمن صدیقی، علامہ غلام جیلانی چشتی،علامہ تنویرحسین قادری، علامہ قاسم محمود موہڑوی،قاری اعجازقادری، علامہ محمد حارث چشتی، علامہ اشتیاق احمد قادری،علامہ محمدرضا رضوی،قاری بشیراحمد رضوی،علامہ رفیق احمد مدنی، قاری وحیدمقصودی ودیگرنے خطبات جمعہ میں قائد وبانی سنی تحریک شہید محمد سلیم قادری ؒ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ شہیدسلیم قادریؒ نے ناموس رسالتﷺ کے تحفظ کو اپنا مقصدحیات بنایا،اہلسنّت شہیدمحمدسلیم قادریؒ کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرسکتے ،قائد سنی تحریک شہید سلیم قادری ؒنے جو پرچم بلند کیا وہ انشاء اللہ ہمیشہ سر بلند ہی رہے گا، شہید محمد سلیم قادری نے انتہا پسندی کے خاتمہ اور مستحکم پاکستان کی جدوجہد کو اپنا شعاربنایا،قائد سنی تحریک 18مئی2001کو بلدیہ ٹائون کراچی میں نماز جمعہ کی ادائیگی کیلئے جارہے تھے کہ کالعدم تنظیم کے دہشتگردوں نے حملہ کرکے انھیں رفقاء سمیت شہید کردیا ،سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضانقشبندی کی ہدایت پر (آج)ہفتہ18مئی کو قائدوبانی سنی تحریک محمد سلیم قادری کے یوم شہادت کے موقع پر ملک گیر یوم تجدیدعہدوفا منایاجائے گااور ملک بھر میں شہید محمد سلیم قادری اورانکے رفقاء کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی اور دعائیہ تقریبات کا انعقادکیاجائے گا ،پاکستان سنی تحریک راولپنڈی کے زیراہتمام مصریال روڈ پر جامع مسجد فاطمة الغوثیہ قاسم آبادمیں عظیم الشان امیرشہدائے اہلسنّت کانفرنس منعقد کی جائے گی جس میں ڈویژنل رہنما علامہ ڈاکٹر طیب رضا،ضلعی صدرراولپنڈی انجینئر نجم الثاقب، پیرممتاز احمد فاروقی، علامہ محمد شفیق چشتی، سید فاروق حیدرشاہ اور قاری بشیراحمد رضوی خصوصی خطاب فرمائیں گے، قائد سنی تحریک شہید محمد سلیم قادری کی عظمت کو سلام پیش کرتے ہیں ، 18مئی کو کالعدم تنظیم کے دہشتگردوں نے ہمارے قائد وبانی شہید محمد سلیم قادری کوشہید کردیا تھا مگران کا لگایا ہوا پودا آج ایک قد آور درخت بن چکا ہے ،قائد سنی تحریک کے نظریئے کو عملی جامہ پہناکردم لیں گے۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں