راولپنڈی‘قتل ودیگرمقدمات میں ایک مطلوب ، 5 اشتہاری گرفتار

موٹرسائیکل، سٹریٹ کرائم اورچوری میں مطلوب5ارکان بھی گرفتار‘ 10 موٹرسائیکل، بیٹری اور اسلحہ برآمد

ہفتہ 18 مئی 2024 23:15

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 مئی2024ء) راولپنڈی پولیس نے قتل سمیت الگ الگ مقدمات میں مطلوب1ملزم اور 5اشتہاری ملزمان گرفتارکر لئے تھانہ صدربیرونی پولیس نے فائرنگ کرکے شہری کو قتل کرنے کے مقدمہ میں مطلوب رضوان نامی ملزم کو گرفتارکرلیا ملزم نے ساتھیوں کے ہمراہ سابقہ دشمنی پر فائرنگ کر کے افضال نامی شہری کو قتل کر دیا تھاواقعہ کا مقدمہ مقتول کے بھائی کی مدعیت میں گزشتہ سال تھانہ صدر بیرونی میں درج کیا گیا تھاپولیس کے مطابق ملزم کے دوساتھیوں توقیر اور امیر مختار کو قبل ازیں گرفتارکرکے چالان کیا جا چکا ہے ادھرتھانہ بنی پولیس نے قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری ملزم فرحان کو گرفتا رکیاجس نے رشتہ کے تنازعہ پر فائرنگ کرکے علیشہ بی بی کو قتل کر دیا تھا واقعہ کا مقدمہ مقتولہ کے والد کی مدعیت میں رواں سال درج کیا گیا تھاجبکہ تھانہ کہوٹہ پولیس نے قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری ملزم محسن کو گرفتار کر لیاجس نے ساتھیوں کے ہمراہ لڑائی جھگڑے پر آہنی مکوں اور لوہے کے راڈ کے وارسے شہریوں عاصم سعید، شعیب اور قاسم کوزخمی کر دیا تھادوران علاج عاصم سعید نامی شہری زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا تھاواقعہ کا مقدمہ مقتول کے چچا کی مدعیت میں گزشتہ سال تھانہ کہوٹہ میں درج کیا گیا تھاپولیس کے مطابق مذکورہ اشتہاری کے 3ساتھی قبل ازیں گرفتار کرکے چالان کئے جا چکے ہیں تھانہ آراے بازا ر پولیس نے چیک ڈس آنر کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری شہزاد یوسف،تھانہ وارث خان پولیس نے موٹرسائیکل چوری کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری تنویر اور تھانہ ریس کورس پولیس نے امانت میں خیانت کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری زکریا کو گرفتار کرلیامذکورہ تینوں اشتہاری گزشتہ سالوں سے راولپنڈی پولیس کو مطلوب تھے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب راولپنڈی پولیس نے موٹرسائیکل، سٹریٹ کرائم اورچوری کی وارداتوں میں مطلوب5ارکان گرفتارکر کے 10 چوری شدہ موٹرسائیکل، بیٹری اور اسلحہ برآمدکر لیا تھانہ صدر بیرونی پولیس نے موٹرسائیکل اوردیگر چوری کی وارداتوں میں مطلوب عثمان، حسنین اور عرفان کو گرفتار کر کے چوری شدہ4 موٹرسائیکل، بیٹری اور اسلحہ جبکہ تھانہ وارث خان پولیس نے موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں مطلوب تنویر اور آفتاب کو گرفتار کر کے چوری شدہ 5موٹرسائیکل برآمدکر لئے جبکہ تھانہ مندرہ پولیس نے سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں مطلوب شعبان نامی ملزم کو گرفتار کرکے چھینا گیا موٹرسائیکل اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمدکر لیا پولیس کے مطابق ملزم کا ساتھی وسیم قبل ازیں گرفتار ہو کرچالان ہو چکا ہے جبکہ ملزم کو متعدد وارداتوں کے اعتراف پر شناخت پریڈ کے لئے جیل منتقل کر دیا گیا۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں