اے این ایف نے چھ منشیات سمگلر گرفتار کر لئے، منشیات برآمد

بدھ 22 مئی 2024 11:35

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2024ء) اینٹی نارکوٹکس فورس نے منشیات سمگلنگ کے خلاف9 کارروائیوں میں 98 کلو گرام منشیات برآمدکرکے 6 ملزمان گرفتار کر لیے ۔اےاین ایف ترجمان کے مطابق یہ کارروائیاں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کی گئیں ۔کراچی ایئرپورٹ پر بحرین جانے والے مسافر سے 2.2 کلوگرام آئس اور 420 گرام ہیروئن برآمدکی گئی ۔

اسلام آباد ایئرپورٹ سعودی عرب جانے والے مسافر سے 720 عدد نشہ آور گولیاں برآمد کی گئیں ۔

(جاری ہے)

راولپنڈی میں کوریئر آفس میں تھائی لینڈ سے بھیجے گئے پارسل سے 546 گرام ویڈ برآمدکی گئی ۔بولان روڈ دشت کے قریب سے 70 کلوگرام ہیروئن برآمد کی گئی ۔قلعہ عبداللہ سے 14 کلو گرام چرس برآمد کی گئی ۔قاسم آباد حیدرآباد میں ملزم سے 4 کلو گرام چرس برآمدکی گئی ۔ایم ایم روڈ میانوالی میں دو ملزمان سے 3.6 کلو گرام چرس برآمدکی گئی ۔خیبر سے 2 کلو گرام نشہ آور گولیاں برآمدکی گئیں ۔کارروائی میں روات روڈ راولپنڈی میں ملزم سے 1 کلوگرام چرس برآمدکی گئی ۔ترجمان اے این ایف نے بتایاکہ گرفتار ملزمان کے خلاف انسدادِمنشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں