وزیر اعلی پنجاب کے عوام کو ریلیف دینے کےاقدامات پر عملدرآمد کرانے کے حوالے سے راولپنڈی پہلے نمبر پر آیا ہے،ڈپٹی کمشنرراولپنڈی

اتوار 26 مئی 2024 19:30

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مئی2024ء) وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی طرف سے عوام کو ریلیف دینے کے اقدامات پر عملدرآمد کرانے کیلئے صوبہ بھر میں ضلع راولپنڈی پہلے نمبر پر آیا ہے،روٹی،گراں فروشی اور کرائے میں کمی پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کیلئے رواں ماہ اب تک ضلعی انتظامیہ نے 65ہزار494چھاپے مارے ہیں جن کے دوران 476افراد کو گرفتار کیا گیا،تین ایف آئی آرز درج کرائی گئیں جبکہ79لاکھ68ہزار5سو روپے جرمانے کئے گے ہیں۔

اس بات کا اظہار ڈپٹی کمشنر راولپنڈی ڈاکٹر حسن وقار چیمہ کی زیر صدارت پرائس مجسٹریٹس کے اجلاس میں کیا گیا۔جس میں بتایا گیا کہ چھاپوں میں ضلع راولپنڈی صوبہ بھر میں پہلے جبکہ جرمانوں میں دوسرے نمبر پر آیا ہے۔رواں برس جنوری تا مئی 2024ضلع بھر میں اب تک تین لاکھ14ہزار709چھاپے مارے گئے، 70ایف آئی آرز درج کرائی گئیں،1883افراد کو گرفتار کیا گیاجبکہ تین کروڑ پانچ لاکھ98ہزار491روپے کے جرمانے وصول کئے جاچکے ہیں۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر حسن وقار چیمہ نے ہدایت کی کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی طرف سے عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے اٹھائے جانے والے اقدامات پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے تاکہ عوام تک حکومتی پالیسیوں کے ثمرات پہنچ سکیں۔گراں فروشی کے سلسلے میں زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل کیا جائے۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں