پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ سے نوجوان نسل کا مستقبل روشن ہوگا،سدرہ اختر

بدھ 1 مارچ 2017 16:05

راولپنڈی یکم مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مارچ2017ء) پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ نوجوان نسل کے روشن مستقبل کی علامت ہے جبکہ اس منصوبے کی تکمیل سے ملکی معیشت مستحکم ہوگی اور روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔ انفراسٹرکچر کی تعمیر سے ملک میں ٹرانسپورٹ کا نظام بھی بہتر ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار راولپنڈی کی نوجوان سیاسی و سماجی رہنما سدرہ اختر نے گذشتہ روز ’’اے پی پی‘‘ سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل نے دھرنوںکی سیاست کو مسترد کر یا ہے اور ملک کی تعمیر و ترقی کے لئے موجودہ حکومت کے ساتھ کام کرنے میں کوشاں ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک ایک ایسا منصوبہ ہے جس سے نوجوانوں کو روزگار ملے گا، تعلیم اور صحت کا نظام بہتر ہوگا ۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت ملک کی تعمیر و ترقی کے لئے بہترین کام کر رہی ہے جس کی وجہ سے آئندہ انتخابات میں بھی پاکستان مسلم لیگ(ن) کو ووٹ کے ذریعے منتخب کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں