جنرل باجوہ کی شوبز ستاروں سے ملاقات، ویڈیو وائرل

بدھ 23 مارچ 2022 17:24

جنرل باجوہ کی شوبز ستاروں سے ملاقات، ویڈیو وائرل
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مارچ2022ء) یومِ پاکستان پریڈ کے موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے پریڈ میں شرکت کرنیوالے شوبز ستاروں نے ملاقات کی، ملاقات کرنے والوں میں حریم فاروق، سجل علی، مایا علی، اور اداکار وہاج علی شامل تھے۔

(جاری ہے)

سوشل میڈیا پر آرمی چیف کی یہ ویڈیو زیر گردش ہے، جس میں انہیں مایا علی سے گفتگو کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔آرمی چیف کی بات سٴْن کر مایا علی جواب میں احترام سے اٴْن کا شکریہ ادا کرتی ہیں جبکہ حریم فاروق تو انہیں سیلوٹ ہی مار دیتی ہیں۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں