انٹر کالجیٹ بوائز ہاکی چیمپئن شپ کا فائنل (آج) کھیلا جائے گا

اتوار 16 دسمبر 2018 15:50

راولپنڈی۔ 16 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 دسمبر2018ء) تعلیمی بورڈ راولپنڈی کے زیر اہتمام انٹر کالجیٹ بوائز ہاکی چیمپئن شپ کا فائنل (آج) پیر کو کھیلا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ کالج جی ٹی روڈ جہلم میں جاری چیمپئن شپ میں تعلیمی بورڈ راولپنڈی سے ملحق چار کالجز کی ٹیموں نے حصہ لیا۔

(جاری ہے)

پنجاب کالج راولپنڈی اور گورنمنٹ کالج جی ٹی روڈ جہلم نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چیمپئن شپ کے فائنل میں جگہ بنائی، دونوں ٹیموں کے مابین فائنل (آج) پیر کو گورنمنٹ کالج جی ٹی روڈ جہلم میں کھیلا جائے گا، اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی گورنمنٹ کالج جی ٹی روڈ جہلم کے پرنسپل ہوں گے جو فاتح ٹیم اور نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کریں گے۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں