شعیب ملک نے اپنے فل باڈی ورک آئوٹ کی ویڈیو شیئر کردی

جمعہ 23 اپریل 2021 16:05

شعیب ملک نے اپنے فل باڈی ورک آئوٹ کی ویڈیو شیئر کردی
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2021ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل رائونڈر شعیب ملک نے اپنے فٴْل باڈی ورک آئوٹ کی ویڈیو شیئر کردی جسے انکے مداح خوب پسند کررہے ہیں۔شعیب ملک نے جِم میں شولڈر، لیگ، بیک، ایبز اور فیٹ برن کی ایکسرسائز کرتے ہوئے ویڈیو انسٹاگرام پر شیئر کی۔

(جاری ہے)

شعیب ملک نے اپنی ویڈیو کے ساتھ مداحوں سے سوال بھی پوچھا کہ آپ لوگوں کا جِم روٹین کیا ہے۔

سابق کپتان کی خود کو فٹ رکھنے کے لئے بھرپور محنت کو دیکھ کر ان کے مداحوں نے بہت سارے تعریفی کمنٹس لکھے اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔شعیب ملک کے اکائونٹ پر ویڈیو کو ایک لاکھ18 ہزار سے زائد بار دیکھا جاچکا ہے۔شعیب ملک کی ویڈیو پر اداکارہ اشنا شاہ اور حمیمہ ملک نے بھی کمنٹ کیا جبکہ ویسٹ انڈیز کے کرکٹر ڈیرن سیمی نے بھی شعیب کی تعریف کی۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں