سی سی اے ٹورنامنٹ، راولپنڈی میں کھلاڑیوں کے ٹرائلز ملتوی

جمعرات 26 مئی 2022 12:27

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مئی2022ء) امن و امان کی خراب صورتحال کے پیش نظر سی سی اے ٹورنامنٹ کے لئے راولپنڈی میں ہونے والے ٹرائلز ملتوی کر دیئے گئے، پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے زیراہتمام دو روزہ سی سی اے ٹورنامنٹ کے لئے سٹی کرکٹ ایسوسی ایشن کے اوپن ٹرائلز 28 مئی کو اعجاز جونیئر اور سمیع اللہ خان نیازی کی زیر نگرانی ایوب پارک کرکٹ گرائونڈ، راولپنڈی میں ہونا تھے جنہیں امن و امان کی ممکنہ خراب صورتحال کے پیش نظر عارضی طور پر ملتوی کر دیا گیا ہے، پی سی بی کے مطابق ٹرائلز کے لئے نئی تاریخ کا اعلان جلد کر دیا جائے گا۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں