پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ٹوتھری ڈے کرکٹ ٹورنامنٹ میں پیر کو پول سی کے تین میچ اسلام آباد کے مختلف گراؤنڈز میں کھیلے جائیں گے

اتوار 19 مئی 2024 09:20

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مئی2024ء) پریزیڈنٹ ٹرافی گریڈ ٹو (تھری ڈے) کرکٹ ٹورنامنٹ میں کل( بروز پیر )پول سی کے تین میچ اسلام آباد کے مختلف گراؤنڈز میں کھیلے جائیں گے ۔

(جاری ہے)

پی سی بی کے زیر اہتمام پریزیڈنٹ ٹرافی گریڈ ٹو کے دلچسپ مقابلے ملک بھر میں جاری ہیں ۔ پول سی میں پیر کے روز او جی ڈی سی ایل اور عمر ایسوسی ایٹس کی ٹیمیں ڈائمنڈ گراؤنڈ میں مدمقابل ہوں گی ، آرمی اور پی اے ایف کے درمیان میچ شالیمار گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا جبکہ سی ڈی اے اور جے ڈی ڈبلیو شوگر ملز کی ٹیمیں نیشنل گراؤنڈ میں آمنے سامنے ہوں گی ۔\932

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں