محکمہ موسمیات نے مری،گلیات اور گردونواح میں 29 اپریل تک بارشوں کی پیشنگوئی

ہفتہ 27 اپریل 2024 21:41

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اپریل2024ء) محکمہ موسمیات نے مری،گلیات اور گردونواح میں 29اپریل تک بارشوں کی پیشنگوئی کر دی ہے محکمہ موسمیات نے امکان ظاہر کیا ہے کہ مری میں 26 اپریل کو شروع ہونے والا بارش کا سلسلہ 29 اپریل تک جاری رہے گامحکمہ موسمیات نے مری،گلیات اور گردونواح میں 26سی29 اپریل کے دوران بارشوں، آندھی اور طوفان کا امکان بھی ظاہر کیا ہے ادھرضلعی انتظامیہ مری نے بارش کے پیش نظر سیاحوں کے لئے ایڈوائزری جاری کر دی ہے ایڈوائزری میں سیاحوں کو آگاہ کیا گیا ہے کہ وہ موسم کی صورتحال کا جائزہ لے کر اپنا پروگرام ترتیب دیں اس دوران لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خطرہ موجود ہے ضلعی انتظامیہ مری نے این ڈی ایم اے کی ہدایات کے مطابق ایڈوائزری میں سیاحوں کو مری، گلیات اور گردونواح میں موسم کی صورتحال سے پرنٹ، الیکٹرانک اور سوشل میڈیا کے ذریعے آگاہی کا کہا ہے ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ سیاح آنے سے قبل موسم کی صورتحال کا جائزہ لیں اورسفر پر نکلنے سے پہلے گاڑیوں کو اچھی طرح چیک کر لیں اور ضروری ساز و سامان ساتھ رکھیں۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں