پنجاب حکومت سموگ کے خاتمے کے لئے کسانوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے،کمشنر ساہیوال ڈویژن

جمعہ 17 مئی 2024 14:10

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2024ء) کمشنر ساہیوال ڈویژن شعیب اقبال سید نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت سموگ کے خاتمے کے لئے کسانوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور اس دیرینہ مسئلہ پر قابو پانے کے لئے انہیں جدید آلات سبسڈی پر فراہم کئے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دھان کی فصل کی باقیات کو جلانے کی بجائے تلف کرنے کے لئے مشینری کی خریداری کے لئے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ضلع ساہیوال کے لئے32کروڑ روپے کی خطیر رقم مختص کی ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع کونسل ہال میں محکمہ زراعت کی جانب سے کاشتکاروں کو رعائتی نرخوں پر شریڈرز کی فراہمی کے لئے ہونے والی قرعہ اندازی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ڈپٹی کمشنر ساہیوال صائمہ علی، ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن شفیق احمد ڈوگر، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو اعتزاز اسلم مارتھ، ڈائریکٹر زراعت چوہدری شہباز اختر، محکمہ زراعت کے دیگر افسران اور کاشتکاروں کی بڑی تعداد بھی اس موقع پر موجود تھی۔

(جاری ہے)

کمشنر شعیب اقبا ل سید نے کہاکہ حکومت پنجاب انسداد سموگ پروگرام کے تحت سپر سیڈر/پاک سیڈر اور رائس سٹرا شریڈر پر60فی صد سبسڈی فراہم کر رہی ہے تاکہ جدید مشینری کے استعمال سے دھان کی باقیات کو زمین میں ملایا جا سکے اور ماحول کو سموگ سے بچایا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ دھان کی باقیات کو زمین میں ملانے سے نہ صرف سموگ میں کمی واقع ہوگی بلکہ صحت پر بھی مثبت اثرات مرتب ہونگے۔\378

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں