ساہیوال، چیئرمین تعلیمی بورڈ کا پاکپتن کے امتحانی سنٹر پر چھاپہ ‘موبائل فون پر پر چہ حل کرنے والا طالبعلم گرفتار

جمعہ 18 اکتوبر 2019 17:27

ساہیوال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2019ء) چیئرمین تعلیمی بورڈ کا پاکپتن کے امتحانی سنٹر پر چھاپہ ‘موبائل فون پر پر چہ حل کرنے والا طالبعلم گرفتار‘دوران تلاشی انڈرویئر سے موبائل فون برآمد ‘ ملزم نے مریض کا روپ دھار رکھا تھا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق چیئرمین ساہیوال تعلیمی بورڈ حافظ محمدشفیق نے انٹر کے ضمنی امتحان میں پاکپتن کے امتحانی سنٹر گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول کا صبح 10بجے اچانک دورہ کیا جہاں کیمسٹری کے پرچہ کے دوران انہوںنے اپنی ٹیم کے ہمراہ سنٹر پر چیکنگ کی اور دوران چیکنگ موبائل فون کی ہلکی سی آواز سننے پر ایک طالب علم محمدفاروق کی باضابطہ تلاشی لی گئی تو مذکورہ طالب علم کے انڈرویئر سے موبائل فون برآمد ہوا ۔

چیئرمین تعلیمی بورڈ حافظ محمدشفیق نے بتایا ہے کہ ملزم نے مریض کا روپ دھار کر اپنی گردن پر پٹی باندھ رکھی تھی جس کے نیچے موبائل کی باریک تاریں چھپا کر کانوں میں لگا رکھی تھیں اورموبائل فون کی مدد سے کیمسٹری کا پرچہ حل کر رہا تھا جسے موقع پر گرفتارکرکے متعلقہ پولیس کے حوالے کرکے مقدمہ درج کرادیا ۔ پولیس مزید تفتیش کر رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں