بچے کو نہر میں ڈوبنے سے بچانے والا نوجوان خود بھی ڈو ب گیا

بدھ 5 دسمبر 2018 18:50

ساہیوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 دسمبر2018ء) 10سالہ بچے کو نہر میں ڈوبنے سے بچانے والا نوجوان خود بھی ڈو ب گیا ‘دونوں جاں بحق ‘ ریسکیو1122 نے آپریشن شروع کردیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نہرایل بی ڈی سی پل بازارکے قریب نہر کے پل پرایک گداگر کا 10/11سالہ بچہ شکر قندی کی ریڑھی والے صابر نامی شخص سے شکر قندی لے رہا تھاکہ اس دوران وہ اچانک پیچھے کی طرف ہوا اور پائوں سلپ ہونے کے باعث نہر میں گرگیا جس پر شریف کالونی کے رہائشی ریڑھی والے صابر نے اسے بچانے کیلئے فوری چھلانگ لگائی اور بچے کو نکالنے کی کوشش میں غوطے کھا تا ہوا خودبھی ڈو ب گیا ۔ ریسکیو 1122 کے عملے نے فوری پہنچ کر دونوں کی نعشیں نکالنے کیلئے آپریشن شروع کردیا ہے تاحال نعشیں نہیں مل سکیں۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں