تحصیل ساہیوال ‘ تحصیل بھر میں آٹے کی شدید قلت عوام مارے مارے پھر رہے ہیں

جمعرات 7 جنوری 2021 13:33

تحصیل ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 جنوری2021ء) تحصیل بھر میں آٹے کی شدید قلت عوام مارے مارے پھر رہے ہیں۔جبکہ ساہیوال شہر کسی یوٹیلٹی سٹور پر آٹا موجود نہیں ہے۔ جبکہ سہولت بازار میں بھی آٹے کی فراہمی کو یقینی نہیں بنایا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

یہاں کے بڑے ذخیرہ اندوزوں نے میں خود ساختہ قلت پیدا کر کے عوام کو پریشان کر دیا ہے۔ شہریوں نے کمشنر سرگودھا، ڈائریکٹر خوراک، ڈپٹی کمشنر سرگودھا سے مطالبہ کیا ہے کہ تحصیل بھر میں آٹے کی شدید قلت کو ختم کیا جائے اور آٹے کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔ تاکہ شہریوں کی پریشانی کا ازالہ کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں