ساہیوال، ڈاکوس کاری اہلکار سے نقدی،موٹر سائیکل چھین کر فرار، مسافر بس لوٹنے سے قبل تین ڈاکو گرفتار

جمعہ 18 جون 2021 16:08

ساہیوال، ڈاکوس کاری اہلکار سے نقدی،موٹر سائیکل چھین کر فرار، مسافر بس لوٹنے سے قبل تین ڈاکو گرفتار
ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جون2021ء) نواحی چک62۔فور آر کے قریب ایک سر کاری اہلکار زاہد خلیل سے تین ڈاکوئوں نے پستول دکھا کر نقدی9ہزار روپے اور ہونڈا موٹر سائیکل چھین لی اور فرار ہو گئے ۔مسافر بس لوٹنے سے قبل تین ڈاکو گرفتار کرلئے۔زاہد خلیل شہر سے واپس اپنے چک63۔فور آر جا رہا تھا کہ چک62۔فور آر کے قریب ڈاکوئوں نے اسلحہ تان کر لوٹ لیا اور فرار ہو گئے۔

(جاری ہے)

پولیس نور شاہ نے زاہد خلیل کی مد عیت میں مقدمہ392ت پ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔پولیس صدر نے چک35۔بارہ ایل سائیں دی کھوئی کے قریب مسافر بس لوٹنے سے قبل تین ڈاکوئوں محمد احسان،محمد اکمل اور مبین رانا کو گرفتار کر لیا جبکہ دو ڈاکو حیات علی ڈوگر اور حاشر اسد گجر فرار ہو نے میں کامیاب ہو گئے پانچ داکو مسافر بس لوٹنے کے لئے چھپ کر بیٹھے تھے کہ پولیس نے تین کو گرفتار کر کے انکے قبضہ سے 30بور پسٹل اور ایک پمپ ایکشن بر آمد کر لی۔پولیس صدر نے محمد اسد رضا اے ا یس آئی کی مد عیت میں تین مقدمات 420,399 ت پ اور13اسلحہ ایکٹ درج کر لئے ۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں