سینٹرل جیل ساہیوال میں منشیات سمگلر سے ملاقات کر نیوالی خاتون کے پرس سے ہیر وین بر آمد ،ملزمہ گرفتار

جمعہ 26 نومبر 2021 17:01

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 نومبر2021ء) سینٹرل جیل ساہیوال میں گرفتار منشیات کے سمگلر سے ملاقات کر نے والی خاتون نجمہ بی بی سے ہئیر وین بر آمد کر کے ملزمہ کو گرفتار کرلیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سینٹرل جیل انصار گلی کی ایک خاتون نجمہ بی بی اپنے منہ بولے بھائی گرفتار منشیات کے سمگلر یعقوب سے ملاقات کیلئے آئی اور ہئیر وین کی بھاری اسمگل کر کے جیل پہنچانا چاہتی تھی کہ چینگ کے دوران پرس سے لیڈی جیل وارڈن شمائلہ گلزار نے بر آمد کر لی اور ملزمہ کو پکڑ لیا۔پولیس سول لائن نے سپر ٹنڈنٹ جیل اشفاق احمد کی مد عیت میں مقدمہ9۔اے کنٹرول آف نار کوٹیکس ایکٹ درج کر کے ملزمہ کو گرفتار کر لیا۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں