ساہیوال ‘ گرمی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی ضلع بھر میں پانی کا بحران سر اٹھانے لگا

جمعہ 13 مئی 2022 12:10

ساہیوال/سرگودہا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مئی2022ء) گرمی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی ضلع بھر میں پانی کا بحران سر اٹھانے لگا، ٹینکر مافیا نے پانی کے کین میں 10 روپے کا اضافہ کر دیا اس سے قبل کین 20 روپے میں گھر گھر پہنچایا جارہا تھا مگر اب اس میں اضافہ کر دیا گیا ہے اور فی کین قیمت 30 روپے وصول کی جارہی ہے، جبکہ دور دراز کے علاقوں میں پانی کا کین 40 روپے میں فروخت کیا جا رہا ہے شہریوں کا کہنا ہے کہ سرگودہا میں گھروں کا 60 فیصد پانی پینے کے قابل نہیں ہے جس کی وجہ سے ٹینکر مافیا ناجاہز فاہدہ اٹھارہی ہے، انتطامیہ کو چاہیے کہ مقامی سطح پر مخیر حضرات کے ساتھ ساتھ مختلف این جی اوز کی معاونت سے واٹرفلڑیشن پلانٹس نصب کری-

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں