eسابق چیئرمین ساہیوال پریس کلب کے بہنوئی کا انتقال

جمعہ 3 مئی 2024 20:55

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 مئی2024ء) سینئر صحافی ساہیوال پریس کلب کے سابق چیئرمین رشید اکمل کے بہنوئی چوہدری منظور احمد قضائے الہی سے انتقال کرگئے ۔ مرحوم کو ان کے آبائی چک 35بارہ ایل میں سپرد خاک کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

مرحوم کی نماز جنازہ چک 35بارہ ایل کی جنازگاہ پڑھائی گئی۔ جس میں یونین کونسلوں کے سابق چیئر مینوں ، پریس کلب ساہیوال کے عہدے داروں ، صحافیوں ، وکلا سمیت ہزاروں افراد نے شرکت کی ۔ مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لیئے قرآن خوانی چار مئی بروز ہفتہ صبح آٹھ بجے چک 35بارہ ایل کی مسجد میں شروع ہوگی اور نو بجے دعا کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں