نئی نویلی دلہن کو گلا دبا کر ہلاک کر دیا گیا ، نہر لوئر باری دوآب سے 5سالہ بچی کی لاش برآمد

جمعرات 2 مارچ 2017 13:42

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مارچ2017ء) یہاں نواح میں نئی نویلی دلہن کو خاوند نے گلا دبا کر ہلاک کر دیا ، 5سالہ بچی کی نہر لوئر باری دوآب سے لاش برآمد۔بچی کی موت کا معمہ حل نہیں ہوسکا۔

(جاری ہے)

نواحی چک 9-148ایل میں عرفان کی شادی تین ماہ قبل چک 9-185ایل کی نصرت کے ساتھ ہوئی تھی لیکن عرفان شادی سے خوش نہ تھا جس پر بد ھ کو عرفان نے اپنے بھائی رمضان اور ماں نسیم سے ہم مشورہ ہو کر نصرت کو ٹھکانے لگانے کا منصوبہ بنایا اور نصرت کو گلا دبا کر ہلاک کر دیا ، مقتولہ کے بھائی محمد اسلم کے مطابق کہ اسکی بہن نے موبائل فون پر اسے لیجانے کے لیے کہا لیکن ؂جب وہ اور اس کی والدین گھر پہنچے تو وہ دم توڑ چکی تھی ۔

پولیس ڈیرہ رحیم نے تینوںملزموں کے خلاف -302اور34ت پ مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے ابھی تک کوئی ملزم گرفتار نہیں ہوسکا۔ دریں اثناء چک 7-113آر کے قریب نہر لوئر باری دوآب سے ایک 5سالہ کمسن بچی کی لاش پولیس نے برآمد کر لی ، پولیس ابھی تک بچی کی موت کا معمہ حل نہیں کر سکی کہ بچی کو قتل کیا گیا ہے یا بچی کی ڈوبنے سے موت ہوئی ہے ابھی تک بچی کے ورثاء کا بھی سراغ نہیں چل سکا۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں