ساہیوال،دوہرے قتل کا بدلہ لینے کی خاطر زمیندار کے بھائی کا قتل

جمعہ 3 مئی 2024 20:05

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مئی2024ء) نواحی چک 63جی ڈی میں قتل کا بدلہ لینے کی خاطر زمیندار محمد یعقوب کے بھائی ظہیر عباس کو 3موٹر سائیکل سواروں نے گولیاں مار کر ہلاک کر دیا اور فرار ہو گئے۔

(جاری ہے)

واقعات کے مطابق محمد یعقوب کے بھائیوں نے جیل ملازم عمران اور رستم کو کچھ عرصہ قبل قتل کر دیا گیا تھا جس کا بدلہ لینے کی خاطر اللہ دتہ، عمر دراز اور عاشق نے چک کے چوک میں ظہیر عباس اور محبوب الحسن جب اپنے مویشی لے کر احاطہ مویشی واپس جا رہے تھے تو موٹر سائیکل سوار وں نے فائرنگ کر کے ظہیر عباس کو قتل کر دیا جبکہ محبوب الحسن نے بھاگ کر جان بچا ئی۔

پولیس بہادر شاہ نے محمد یعقوب کی مدعیت میں تین ملزموں کے خلاف مقدمہ302، 34ت پ درج کر لیا ہے ابھی تک کوئی ملزم گرفتار نہیں ہو سکا۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں