کمشنر ساہیوال کا اولڈ ایج ہوم کا اچانک دورہ

جمعرات 25 اکتوبر 2018 21:06

ساہیوال۔25 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اکتوبر2018ء) کمشنر ساہیوال ڈویژن عارف انور بلوچ نے اولڈ ایج ہوم کا اچانک دورہ کیا اور وہاں مقیم بزرگ مرد وخواتین کو فراہم کئے جانے والے کھانے کے معیار کا جائزہ لیا، اس موقع پر انہوں نے دیگر سہولیات بارے آگاہی حاصل کی اور وہاں مقیم افراد سے بات چیت کی ، اولڈایج ہوم کے انچارج محمد رفیق رامے بھی موجود تھے،کمشنر نے بے گھر افراد کو فراہم کی گئی سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا اور ہدایت کی کہ محدود وسائل کے باوجود تمام ضروری سہولیات کو یقینی بنایا جائے ، انہوں نے ہاسٹل کے خانسامے کی خالی آسامی کو پر کرنے کیلئے فوری طور پر سیکرٹری سوشل ویلفیئر کو فون کیا تا کہ لوگوں کو کھانا ازخود پکانے کی تکلیف سے نجات مل سکے ، انہوں نے مقیم افراد کے مطالبے پر جیب خرچ کیلئے ماہانہ وظیفہ مقرر کرنے کی بھی یقین دہانی کرائی ۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں