ساہیوال، ربیع الاول کے سلسلہ میں انتظامات کو حتمی شکل دیدی ،شیخ اعجاز احمدرضا

پیر 19 نومبر 2018 23:24

ساہیوال۔19 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 نومبر2018ء) میلاد کمیٹی کے صدر شیخ اعجاز احمدرضا نے کہاہے کہ ربیع الاول ماہ نور کے سلسلہ میں تقریبات کیلئے انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی ہے، وہ یہاں اپنے دفتر میں علماء کے ایک وفد سے گفتگوکررہے تھے، انہوںنے کہاکہ علماء محافل میلاد میں حضو ر نبی کریمؐ کی سیرت پر روشنی ڈالی ،فرقہ واریت کی حوصلہ شکنی اور جلوس پرامن رہیںگے، انہوںنے کہاکہ12ربیع الاول کو درودسلام کی محافل ہوںگی جبکہ بہترین سجاوٹ اور چراغاں کرنیوالوں کو انعامات دیئے جائیںگے، انہوںنے پریس اور فوٹو سٹیٹ مالکان سے اپیل کی کہ کسی متنازعہ لٹریچر اور فوٹوکاپی کی چھپائی نہ کی جائے۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں