ساہیوال: ہائی کورٹ کے حکم پر تھانہ فرید ٹائون کی پولیس سے بارہ مسلح افراد نے ایک مغویہ لڑ کی شیبا مقصود کو سرکاری گاڑی پر حملہ کر کے چھین لیا ،پولیس کی ٹھکائی کی اور فرار ہو گئے

جمعرات 23 مئی 2019 21:50

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مئی2019ء) ہائی کورٹ کے حکم پر تھانہ فرید ٹائون کی پولیس سے بارہ مسلح افراد نے ایک مغویہ لڑ کی شیبا مقصود کو سرکاری گاڑی پر حملہ کر کے چھین لیا ،پولیس کی ٹھکائی کی اور فرار ہو گئے۔

(جاری ہے)

ہائی کورٹ کی رٹ پٹیشن نمبر30343-19میں ایک لڑ کی شیبا مقصود کے باپ محمد مقصود کی عدالت عالیہ کے حکم پر مغویہ شیبا مقصود کو بر آمد کر کے پولیس فرید ٹائون کی ٹیم چک88/6.Rسے پیشی کے لئے لیکر جا رہی تھی کہ حیدر سعید،حمزہ سعید اور ایک عورت خدیجہ نے 9ساتھیوں کے ہمراہ دھاوا بول دیا اور سر کاری گاری پر حملہ کر کے پولیس پارٹی کی ٹھکائی کی پولیس کانسٹیبل ممتاز کی وردی پھاڑ ڈالی ا ور نقدی 4200روپے نقدی بھی لے گئے اور لڑ کی شیبا مقصود کو ایک اکر میںڈال کر فرار ہو گئے ۔

پولیس فرید ٹائون نے عمر دراز پولیس سب انسپکٹر کی رپورٹ پر مقدمہ بارہ ملزموں کے خلاف 149,148,506,379,186,353ت پ درج کر لیا۔ Eتاہم کوئی ملزم گرفتار نہیں ہو سکا۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں