ساہیوال، جناح ایکسپریس میں گیس سلنڈر لیکیج سے آگ بھڑک اٹھی، ٹرین کو 3حصوں میں تقسیم کردیا گیا ‘جانی نقصان نہیں ہوا

بدھ 19 جون 2019 17:38

ساہیوال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جون2019ء) جناح ایکسپریس میںڈائننگ کار میں گیس سلنڈر لیکیج سے آگ بھڑک اٹھی ‘ریلوے اہلکار نے سرخ جھنڈی دکھا کر ٹرین رکوا کر ٹرین کو 3حصوں میں تقسیم کردیا ‘کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ شام لاہور سے کراچی جانے والی جناح ایکسپریس جب ہڑپہ کے قریب پہنچی تو ٹرین کی ڈائننگ کا ر والی بوگی میں گیس سلنڈر لیکیج کے باعث اچانک آگ بھڑ ک اٹھی اور ریلوے گیٹ کیپر فلک شیر نے فوری طورپر سرخ جھنڈی لہرا کر ٹرین رکوائی اورٹرین کے رکتے ہی فلک شیر نے متاثرہ بوگی کو ٹرین سے علیحدہ کرکے لوگوںکی مدد سے ٹرین کو 3حصوں میں تقسیم کرکے جانی نقصان ہونے سے بچالیا۔

اطلاع ملنے پر ڈپٹی کمشنر ساہیوال محمد زمان وٹو ‘ریلوے حکام اور ریسکیو1122 کا عملہ موقع پر پہنچا اور ریسکیو1122 کے فائر بریگیڈ عملہ نے پانی ڈال کر آگ پر قابو پایا۔ اس واقعہ کے بعد ٹرینوں کی آمدورفت معطل ہوگئی جو تقریباً ایک گھنٹہ تک معطل رہی ۔ بعدازاں ریلوے ٹریک بحال کردیاگیا۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں