پرنسپل ساہیوال میڈیکل کالج کاتبادلہ، ڈاکٹروں نے احتجاجی ہڑتال ختم کر دی

بدھ 9 اکتوبر 2019 19:50

ساہیوال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اکتوبر2019ء) پرنسپل ساہیوال میڈیکل کالج کاتبادلہ، ڈاکٹروں نے احتجاجی ہڑتال ختم کر دی۔تفصیلا ت کے مطابق ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال کے معطل ڈاکٹرز ونرسزکی بحالی کے سلسلہ میں ڈاکٹرز نے ہڑتال کاسلسلہ شروع کررکھاتھا جوایک ہفتہ سے زائد جاری تھا ڈاکٹروں کامطالبہ تھا کہ پرنسپل ساہیوال میڈیکل کالج ڈاکٹرطارق کو فوری تبدیل اور معطل ڈاکٹرزونرسز کوبحال کیاجائے۔

(جاری ہے)

کمشنرساہیوال ندیم الرحمن نے ڈاکٹروں کو یقین دہانی کرائی تھی کہ پرنسپل کے تبادلے کے لئے وہ سیکرٹری صحت کولکھیں گے گذشتہ روز سیکرٹری صحت نے پرنسپل ڈاکٹرطارق کوساہیوال سے تبدیل کرکے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے جس کے بعد ڈاکٹروں نے ہڑتال ختم کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں