ڈاکٹر اظہر عباس نقوی کو میڈیکل سپر ٹنڈنٹ ڈسٹر کٹ ھیڈ کوارٹر ہسپتال ساہیوال کا اضافی چارج دے دیا گیا

بدھ 16 اکتوبر 2019 22:15

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اکتوبر2019ء) وزیرا علیٰ پنجاب کی منظوری سے ڈسٹر کٹ ھیڈ کوارٹر ہسپتال ساہیوال کے بیس گریڈ کے میدیکل سپر ٹنڈنٹ ڈاکٹر بشارت رشید کو ہٹاکر ان کی جگہ 19گریڈ کے ڈاکٹر اظہر عباس نقوی کو میڈیکل سپر ٹنڈنٹ ڈسٹر کٹ ھیڈ کوارٹر ہسپتال ساہیوال کا اضافی چارج دے دیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کئیر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے نوٹیفیکیشن آج جاری ہونے والے نو ٹیفیکیشن میں ڈاکٹر اظہر نقوی کو جو کہ اس سے قبل چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹر کٹ ہیلتھ اتھارٹی ساہیوال تھے انہیں اب اس کا اضافی چارج دے دیا گیا ہے اور انہیں سول ہسپتال میں اے پی ایم او گریڈ19بنایا گیا ہے ۔

یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ میڈیکل سپر ٹنڈنٹ ڈسٹر کٹ ھیڈ کوارٹر ہسپتال ساہیوال کی بیس گریڈ کی آسامی ہے اور اس وقت ڈسٹر کٹ ھیڈ کوارٹر ہسپتال ساہیوال میں بیس گریڈ کے دس ڈاکٹر کام کر رہے ہیں جن میں ڈاکٹر عبد الوحید،ڈاکٹر شاہد نذیر،ڈاکٹر عبد المجید،ڈاکٹرا سرار ظفر،ڈاکٹر زبیر،ڈاکٹر مشتاق،ڈاکٹر غلام حسین،ڈاکٹر بشارت رشید اور دیگر دو لیڈی ڈاکٹرز بھی شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں