ساہیوال، نجی تقریبات پر عائد پابندی کی خلاف ورزی، فارم ہائوس کے مالک کو 20ہزار روپے جرمانہ

ہفتہ 30 مئی 2020 19:26

ساہیوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مئی2020ء) نجی تقریبات پر عائد پابندی کی خلاف ورزی ‘نجی فارم ہائوس میں شادی کی تقریب پر اسسٹنٹ کمشنر کا چھاپہ ‘فارم ہائوس کے مالک کو 20ہزار روپے جرمانہ کردیا ۔ تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کے باعث حکومت کی طرف سے نجی تقریبات پر پابندی عائد ہے ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز مڈھالی روڈ ایک نجی فارم ہائوس پر حکومتی ایس او پی کی خلاف ورزی کے تحت شادی کی تقریب جاری تھی کہ اس دوران اسسٹنٹ کمشنر سفیان دلاور نے چھاپہ مارا اور شادی تقریب میں 50سے زائد افراد کا مجمع اکٹھا ہونے پر فارم ہائوس کے مالک کو 20ہزار روپے نقدجرمانہ کردیا ۔یاد رہے کہ مذکورہ افسر مڈھالی روڈ پر گزشتہ ماہ ایک میرج ہال کو 50ہزار روپے جرمانہ بھی کر چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں