ساہیوال، میٹرک کے امتحانات میں فوجی فائونڈیشن سکول کی جی پی اے کے ساتھ ڈویژن بھر میں پہلی پوزیشن

بدھ 23 ستمبر 2020 20:26

ساہیوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2020ء) میٹرک کے امتحانات میں فوجی فائونڈیشن سکول کی جی پی اے کے ساتھ ڈویژن بھر میںپہلی پوزیشن‘ تفصیلات کے مطابق ساہیوال بورڈ کے زیر اہتمام میٹرک کے امتحانات میں فوجی فائونڈیشن سکول ساہیوال کی جی پی اے 5.93/6کے ساتھ ڈویژن بھر میں پہلی پوزیشن حاصل کی ہے۔ سکول ہذا کے 32طلباء میںسی31نے Aپلس گریڈ اور ایک طالب علم نے Aگریڈ حاصل کیا۔

(جاری ہے)

سکول پرنسپل محمد نعیم نے اساتذہ اور طلباء کی محنت کو سراہا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ فوجی فائونڈیشن ہیڈ آ ٓفس اور زون آ ٓفس کی طرف سے جاری کردہ پالیسیوں پر عملدرآمد کرتے ہوئے سکول مزید کامیابیاں سمیٹے گا ۔ سول وفوجی حکام ،معززین شہر اور والدین نے ڈویژن بھر میں عظیم الشان کامیابی پر فوجی فائونڈیشن اور سکول انتظامیہ و سٹاف کو مبارکباد دی ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ فوجی فائونڈیشن سکول ساہیوال اپنی اعلٰی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے فوجی اور سول بچوں کو کوالٹی ایجوکیشن کی فراہمی جاری رکھے گا۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں