ساہیوال، کوٹ اللہ دین سے دو کمسن طالبات کو اغوا ء کرلیا گیا

پیر 26 جولائی 2021 22:09

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جولائی2021ء) کوٹ اللہ دین نمبر2سے ایک ورکشاپ مالک محمد رمضان کی دو کمسن طالبات بچیوں کو جبرا اغوا کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

واقعات کے مطابق محمد رمضان کی دونوں بچیاں سدرہ16سالہ اور لیزا14سالہ طالبات گھر پر کام کاج میں مصروف تھیں کہ آتشی اسلحہ سے مسلح 5افراد فر حان،آصف ،حبیب اور انکے دو نا معلوم ساتھی موٹر سائیکلوں پر آگئے اور اسلحہ کے زور پر زبر دستی دونوں طالبات کو اغوا کر کے فرار ہو گئے۔پولیس غلہ منڈی نے محمد رمضان کی مد عیت میں پانچ ملزموں کے خلاف مقدمہ365 ۔بی ت پ درج کر لیا ابھی تک طالبات بازیاب نہیں ہو سکیں۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں