ّتھانہ ڈل وریام کا اے ایس آئی اور کانسٹیبل ڈھائی لاکھ روپے ڈکیتی کرتے ہوئے دھر لیے گئے

جمعہ 26 اپریل 2024 22:25

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اپریل2024ء) پولیس تھانہ سٹی چیچہ وطنی نے تھانہ ڈل وریام کے اے ایس آئی محمد آصف اور محمد اشرف کانسٹیبل کو ڈھائی لاکھ روپے ڈکیتی کے الزام میںگرفتار کر لیا ۔ پولیس نے ڈاکوئوں کے دو ساتھیوں ڈرائیور ہارون اور عمر فاروق کو بھی حراست میں لے لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کمالیہ کے چک 732 گ ب کے ندیم اقبال کو پیلس چوک میں تھانیدار نے بلوا کر ز بردستی اس کے بھائی کے اے ٹی ایم سے ڈھائی لاکھ روپے نقدی نکلوا ئی اورچھین لی اورخاموش رہنا اگر کسی کو بتایا تو برا حشر کریں گے کی دھمکیاں دی اس دوران ایک شہری نے پولیس کے اعلیٰ افسر کو معاملہ سے آگاہ کیا جس پر پولیس حرکت میں آگئی اورپرائیوٹ گاڑی میں پولیس آفیسر محمد آصف، محمد اشرف کانسٹیبل، عمر فاروق اور ڈرائیور ہارون کو قابو کر لیا اورواردات میں چھینی گئی نقدی پکڑ لی۔

پولیس تھانہ سٹی نے ندیم اقبال کی اطلاع پر نور محمدسب انسپکٹرکی مد عیت میں مقدمہ 382ت پ اور 155سی پولیس آڈر کے تحت درج کر کے تفتیش شروع کر دی اور ملزموں کو حوالات میں بند کر دیا۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں