کرپشن ، جرائم پر قابو پانے میں ناکامی پر تھانہ بہادر شاہ کے ایس ایچ او معطل لائن حاضر۔محکمانہ تحقیقات کا حکم

منگل 14 مئی 2024 21:55

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 مئی2024ء) کرپشن ناقص کارکردگی ، جرائم پر قابو پانے میں ناکامی پر تھانہ بہادر شاہ کے ایس ایچ او محمد اظہر کو معطل کر کے لائن حاضر کر دیا گیا اور محکمانہ تحقیقات کا حکم۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی صدر سرکل تقی عباس نے تھانہ بہادر شاہ کے علاقہ میں بڑھتے ہوئے جرائم پر قابو پانے میں ناکامی اور کرپشن کی شکایات کی انکوائیریوں کے بعد ڈسٹرکٹ پولیس افسر ساہیوال فیصل شہزاد کو اپنی رپورٹ پیش کی جس پر کئی بار ایس ایچ او محمد اظہر کی سرزنش کی گئی لیکن ایس ایچ او بازنہ آیا جس پر ڈی پی او نے معطل کر کے لائن حاضر کر دیا اور محکمانہ تحقیقات کا حکم دے دیا ۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں