ساہیوال، جعلی عامل پیر کے چار رشتے داروں کو محبوس رکھنے پر دو سب انسپکٹروں کے خلاف مقدمہ درج اور معطل

جمعرات 16 مئی 2024 19:10

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مئی2024ء) پولیس چیچہ وطنی سٹی نے تھانہ سٹی کے سابق ایس ایچ ائو محمد اشرف او رسی آئی اے سٹاف کے سب انسپکٹر ذیشان اکرم کے خلاف جعلی پیر عامل کے چار رشتہ داروں کو غیر قانونی حراست میں رکھنے کے الزامات میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔واقعات کے مطابق پولیس چیچہ وطنی سٹی نے چیچہ وطنی سٹی کے قبرستان سے جعلی پیر ثقلین محبوب کے خلاف 50لاکھ 50ہزار روپے کے زیورات اور نقدی ایک خاتون ارشد بی بی سے قبرستان میں عمل کے بہانے لوٹنے کے الزام میں مقدمہ 4مئی کو در ج کیا تھا۔

جس کے بعد پولیس نے محبوب ثقلین کی گرفتاری کے لیے جعلی پیر کی4 رشتہ داروں حسن علی، زین علی شاہ، راحیل حسین شاہ اورمظہر حسین کو گرفتارکر لیا اور غیر قانونی حراست میں رکھ کر بھاری رشوت کا مطالبہ کیا جس پر 14مئی کو ہائی کورٹ کے ایک بیلف نے بازیابی کے لیے چھاپہ مارا تو چاروں محبوس افراد کو ایس ایچ او محمد اشرف نے تھانہ غلہ منڈی ساہیوال کے حوالے کر دیا اور پولیس غلہ منڈی نے شناخت پریڈکے لیے جیل بھیج دیا ۔

(جاری ہے)

سی آئی اے کے سب انسپکٹر ذیشان اکرم اور محمد اشرف سابق ایس ایچ او دونوں نے غیر قانونی حراست میں رکھ کر غفلت، لاپرواہی، اختیارات کا ناجائز استعمال کیا جس پر ڈی پی او نے عدالت عالیہ کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ سٹی چیچہ وطنی محمد اشرف اور سب انسپکٹر کو معطل کرکے عہدوں سے ہٹا دیا۔نئے ایس ایچ او عمر دراز نے دونوں پولیس آفیسر وں کے خلاف مقدمہ 342ت پ اور155سی پولیس آرڈر2002کے تحت درج کر لیاابھی تک ملزم گرفتار نہیں ہو سکے۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں