ساہیوال دو طالبات ، دو کمسن بچوں سمیت 4اغوا ۔ مقدمات درج

جمعرات 16 مئی 2024 19:10

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مئی2024ء) یہاں نواح سے دو طالبا ت اور دو کمسن بچوں کو اغو اکر لیا گیا ۔بلاک نمبر12چیچہ وطنی میں دو طالبات کو صبح چک176نو ایل کے زمیندار محمد امین نے پیپر دینے کے لیے اپنی بیٹی نشاء امین اور بھتیجی سائرہ کوکریسنٹ کالج اور کریسنٹ سکول چھوڑا تو چھٹی کے وقت دونوں طالبات کو نامعلوم ملزم اغوا کر کے فرار ہو گئے۔

(جاری ہے)

ارشاد ٹائون ساہیوال سے ایک خاتون نمرہ عنصرکے گھر سے اس کی بیٹی آیت فاطمہ 7سالہ اورالمیر بیٹا 5سالہ کو محمد علی لودھی وغیرہ نے اغوا کر لیاا ور فرار ہو گئے۔پولیس چیچہ وطنی سٹی اور غلہ منڈی نے دو مقدمات 365اور363ت پ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ابھی تک طالبات اور بچے بر آمد نہیں ہو سکے اور نہ ہی ملزم گرفتار ہو سکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں