ساہیوال،ڈاکوئوں نے شہ زور ڈالہ گاڑی ، مویشیوں سمیت چھین لی، بیوپاریوں اور ڈرائیور کو درخت سے باندھ کر فرارہو گئے

ہفتہ 18 مئی 2024 18:18

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مئی2024ء) نواحی چک 99چھ آر کے قریب 3ڈاکوئوں نے گن پوائنٹ پرشہ زور ڈالہ گاڑی لوڈ27لاکھ50ہزار روپے کے مویشی دس ہزار روپے نقدی اور دو موبائل لوٹ کر لے گئے۔

(جاری ہے)

واقعات کے مطابق ماموں کانجن کے بیوپاری راشد علی اپنے دوست جاوید خاں اور شہ زور ڈالہ نمبر9774ایف ایس ایف میں اڈہ بوٹی پال سے تین بھینس 27لاکھ50ہزار روپے کی خریداری کے بعدلوڈ کر کے جڑانوالہ جا رہے تھے کہ موٹر سائیکلوں پر سوار تین ڈاکو آ گئے اور ڈرائیور صفدر علی کی کنپٹی پر پسٹل رکھ کر سٹیرنگ سنبھال لیا اور گاڑی کو ویرانے میں لے جا کرتینوں راشد علی، جاوید خاں، صفدر علی سے نقدی، موبائل لوٹنے کے بعد رسیوں سے جکڑ کر درختوں سے باندھنے کے بعد فرار ہو گئے۔

اس واردات کے دوران موٹر سائیکل سوار ڈاکو شہ زار ڈالہ کے ہمراہ رہے ۔ دو ڈاکو موٹر سائیکلوں پر اور ایک ڈاکو شہ زور ڈالہ گاڑی چلا رہا تھا کہ علاقہ تھانہ بہادر شاہ میں پٹرولنگ پولیس نے ڈاکوئوں کا تعاقب کر کے شہ زور ڈالہ لوڈ شدہ مویشی پکڑ لیے ۔ مگر ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔پولیس فرید ٹائون نے راشد علی کی مدعیت میں مقدمہ 392اور397ت پ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے ابھی تک ملزم گرفتار نہیں ہو سکے۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں