اُردو پوائنٹ پاکستان ساہیوالساہیوال کی خبریںساہیوال، نرسنگ ہاسٹل فرید ٹاؤن میں فائرنگ سیکورٹی گارڈ گولیاں لگنے ..

ساہیوال، نرسنگ ہاسٹل فرید ٹاؤن میں فائرنگ سیکورٹی گارڈ گولیاں لگنے سے شدید زخمی

ساہیوال( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 ستمبر - 2016ء)kبلاک فرید ٹاؤن میں نرسنگ ہاسٹل میں فائرنگ سیکورٹی گارڈ نور احمد گولیاں لگنے سے شدید زخمی سیکورٹی گارڈ کو زخمی حالت میں سول ہسپتال ساہیوال داخل کرا دیا گیا ہے ۔

(خبر جاری ہے)

واقعات کے مطابق نرسنگ ہاسٹل میں بدھ کی رات کو گولیاں چلنے کی آوازیں آئیں جس کے بعد سیکورٹی گارڈ نور احمد خون میں لت پت پایا گیا جسے فوری طور پر سول ہسپتال ساہیوال داخل کرا دیا گیا ۔پولیس فرید ٹاؤن نے موقعہ پر پہنچ کر تفتیش شروع کر دی ہے تاہم نور احمد سیکورٹی گارڈ کے زخمی ہونے اور فائرنگ کا معمہ حل نہیں ہوسکا۔


اپنی رائے کا اظہار کریں -

ساہیوال شہر کی مزید خبریں