ساہیوال، ڈاکوئوںنے میڈیکل افسر ، سیلز افسر اور وکیل سی23لاکھ 87ہزار روپے کی نقدی ، زیورات اور گاڑی چھین لی

جمعہ 11 نومبر 2016 17:55

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 نومبر2016ء) یہاں نواح میں ڈاکوئوںنے ایک میڈیکل افسر ، سیلز افسر اور وکیل کو لوٹ لیا 23لاکھ 87ہزار روپے کی نقدی ، زیورات ، ایک کار ، چھ موبائل چھین کر فرار ہو گئے۔ بابا فرید پارک کالونی میں ایک میڈیکل افسر ڈاکٹر جابر حسین کے گھر چار ڈاکوئوں کا گروہ زبر دستی گھس گیا اور اسلحہ کے زور پر ڈاکٹر کے دو بیٹوں اسامہ اور طلحہ اور عورتوں کو یرغمال بنا کر کمرہ میں بند کر دیا چار لاکھ روپے کی نقدی اور تین لاکھ روپے کے زیورات ، دو موبائل اور ایل سی ڈی چھین کر فرار ہو گئے ۔

پاک ایونیو کالونی ساہیوال میں میڈیکل کمپنی کا سیلز افسر محمد حنیف اپنے بھتیجے عبداللہ کے ہمراہ موٹر سائیکل پر شہر سے واپس جا رہے تھے کہ سول ہسپتال کے قریب دو موٹر سائیکل سوار ڈاکوئوں نے اسلحہ تان کر پنتالیس ہزار روپے کی نقدی اور دو موبائل فون چھین لیے اور فرار ہو گئے۔

(جاری ہے)

ساہیوال اولڈ ہڑپہ روڈ پر چک 6-97آر کے قریب رانامحمد رشید ایڈووکیٹ اپنی کار نمبر7382ایل ای ایچ پر اپنے دو بھائیوں رانا افتخار احمد اور رانا ثاقب کے ہمراہ ہڑپہ جا رہے تھے تو جب برساتی نالہ کے پل پر پہنچے تو ایک دوسری کار میں سوار چار ڈاکو آگئے اور اسلحہ کے زور پر نقدی سولہ لاکھ ایک سو روپے ، کار ٹیوٹا اور موبائل چھین کر فرار ہو گئے ۔

یوسف والا برج والا روڈ پر چک 5-62ایل کے قریب موٹر سائیکل سوار بیوپاری محمد شوکت کو چار ڈاکوئوں نے اسلحہ کے زور پر روک کر بتالیس ہزار روپے کی نقدی اور موبائل فون چھین لیا اور فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے۔ پولیس تھانہ غلہ منڈی ، پولیس تھانہ فرید ٹائون اور پولیس تھانہ یوسف والا نے مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ابھی تک ڈاکوئوں کا کوئی سراغ نہیں چل سکا۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں