انٹر ڈسٹرکٹ ہاکی چیمپئن شپ کا پہلا سیمی فائنل زید بن سلطان اور امیناء ہاکی کلب پاکپتن کے درمیان برابر رہا

اتوار 13 نومبر 2016 17:30

ساہیوال۔13 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 نومبر2016ء) انٹر ڈسٹرکٹ ہاکی چیمپئن شپ 2016 ء کا پہلا سیمی فائنل زید بن سلطان ہاکی کلب ساہیوال اور امیناء ہاکی کلب پاکپتن کے درمیان کھیلا گیا جو مقررہ وقت میں 1-1گول برابر رہا۔ پنلٹی شوٹ پر زید بن سلطان ہاکی کلب نے 3کے مقابلہ میں 5گول سے میچ جیت کر فائنل کے کوا لیفائی کرلیا۔ میچ کے مہمان خصوصی محمد امتیاز تھے ۔

(جاری ہے)

دوسرا سیمی فائنل مچلز ہاکی کلب اور بابا فرید ہاکی کلب پاکپتن کے درمیان ہو گا ۔ فائنل میچ آج شام گورنمنٹ ہائی سکول ساہیوال ہاکی گرائونڈ میں کھیلا جائے گا۔ یہ ٹورنامنٹ ریجنل ہاکی بورڈ ساہیوال کے زیر اہتمام منعقد ہورہاہے ۔ چیئر مین بورڈ قمر ضیاء اولمپئن نے کہاہے کہ انٹر ریجن کے لئے 2ٹیموں کے انتخاب کے لئے سلیکشن کمیٹی انوارالحق ‘محمد سرور ‘محمد ہارون بٹ ‘شہزادہ عالمگیر ‘مقصود خان ‘حمید اصغر پر تشکیل دی گئی جو میرٹ کی بنیاد اور ’’ہاکی فار آل‘‘ کے فارمولے کے تحت دونوں ٹیموں کی سلیکشن کرے گی۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں