گھریلو ناچاقی پر 2 خواتین نے خود کشی کر کے زندگی کا خاتمہ کر لیا

اتوار 13 نومبر 2016 18:22

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 نومبر2016ء) یہاں نواح میں ایک نوجوان لڑکی ساجدہ اور ایک شادی شدہ عورت صغریٰ نے گھریلو ناچاقی پر زہر پی کر خود کشی کر لی دونوں جاں بحق۔

(جاری ہے)

چک9-141ایل میں ریاض احمد کی 25سالہ بیٹی ساجدہ کا اس کے رشتہ داروں سے جھگڑا ہوگیا جس پر ساجدہ نے اپنے مخالف رشتہ داروں کے گھر میں داخلہ پر پابندی لگانے کا مطالبہ کیا والدین کے انکار پر ساجدہ نے زہر پی لیا جسے بیہوشی کی حالت میں سول ہسپتال ساہیوال لایا گیا جہاں وہ دم توڑ گئی۔

چک 61ای بی سے میکے آئی ہوئی رشید احمد کی چالیس سالہ بیوی نے گھریلو ناچاقی پر جھگڑا کیا جس پر اس کے خاوند نے سرزنش کی تو صغریٰ نے زہر پی لیا جسے بیہوشی کی حالت میں سول ہسپتال ساہیوال لایا گیا جہاں اس نے تڑپ تڑپ کر جان دے دی ۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں