ون ویلنگ کرنے والا موٹرسائیکل سوار رکشہ سے ٹکرا گیا ‘ 4طالبات اورڈرائیورزخمی

پیر 9 جنوری 2017 23:09

ساہیوال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جنوری2017ء)ون ویلنگ کرنے والیموٹرسائیکل سوار کی رکشہ سے ٹکر ‘ رکشہ درخت سے ٹکرانے سے 4طالبات اورڈرائیور زخمی ہوگیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایک رکشہ ڈرائیور ناصر سکول کی طالبات کوچھٹی کے وقت لیکر کوٹ خادم علی شاہ جا رہا تھا کہ مال منڈی کے سامنے ایک ہسپتال کے سامنے ون ویلنگ کرنے والا موٹرسائیکل سوار رکشہ سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں رکشہ درخت سے ٹکرا گیا جس کے نتیجہ میں ڈرائیور ناصر اور جویریہ وغیرہ 4طالبات زخمی ہوگئیں۔ ریسکیو 1122 نے طبی امداد دیکر زخمیوں کو ڈی ایچ کیوہسپتال منتقل کردیاہے۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں