ساہیوال تھانہ فریدٹائون کے علاقہ سے دو طالب علموں کا اغواء ، شہریوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی

جمعرات 12 جنوری 2017 19:24

ْساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جنوری2017ء) یہاں نواح میں دو طالب علموں کو اغواء کر لیا گیا ۔ دونوں طلباء کے اغواء کا معمہ حل نہ ہوسکا۔ شہریوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔تفصیلات کے مطابق چک 6-91آر سے ایک طالب علم علی نواز جب گھر سے ٹیوشن پڑھنے کے لیے نکلا تو 6مسلح افراد نے اغواء کر لیا اور کار میں ڈال کر فرار ہو گئے ۔

(جاری ہے)

چک6-86آر میں پنجاب کالج کے سول انجینئر نگ کے طالب علم عمار طارق کو گھر سے کالج جاتے ہوئے نامعلوم ملزموں نے اغواء کر لیا ۔

پولیس فرید ٹائون نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے ابھی تک کوئی طالب علم برآمد نہیں ہوسکا۔ شہریوں میں طالبعلموںکے اغواء کی وارداتوں پر تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے شہریوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے طلباء کے اغواء کی وارداتوںکے تدارک کے لیے مداخلت کی اپیل کی ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ اغواء کیے گئے طلباء کو بازیاب کرایا جائے۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں