چوری کی مختلف وارداتوں میں شہری موٹرسائیکل،کار، نقدی و قیمتی ساما ن سے محروم

منگل 24 جنوری 2017 23:30

ساہیوال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جنوری2017ء) چوری کی مختلف وارداتوں میں شہری موٹرسائیکل،کار، نقدی و قیمتی ساما ن سے محروم ہو گئے، تفصیلات کے مطابق چوری پہلی کی واردات پیر بخاری قبرستان مسجد کے باہر ہوئی یہاں نامعلوم ملزمان نے جمعہ کی نماڑ پڑھنے والے محمد ندیم کی موٹرسائیکل مالیتی30ہزارروپے چرالی، دوسری واردات شاداب ٹائون میں نامعلوم ملزمان نے محمد نعیم کی کار مالیتی 21لاکھ روپے جبکہ نامعلوم ملزمان نے محمد اکرم کی دوکان کے تالے توڑ کر دوکان سے نقدی اور سامان کریانہ کل مالیتی 6لاکھ50ہزارروپے اور 45/5-Lمیں کاشف وغیرہ 7ملزمان نے محمد غفران کے ٹیلہ سے ریت چرالی، پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرلئے ہیں۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں