سالانہ ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کیلئے آگاہی ورکشاپ کا انعقاد

بدھ 17 جولائی 2019 16:17

سرگو دھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جولائی2019ء) فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) سرگودھا کے زیر اہتمام سرکاری اداروں کو سالانہ ٹیکس گوشوارے 2018 ء جمع کروانے کیلئے آگاہی فراہم کرنے کے لئے تربیتی ورکشاپ منعقد کی گئی ۔ تفصیلات کے مطابق ایف بی آر سرگودھا ریجنل آفس میں سالانہ گوشوارے 2018ء جمع کروانے کے حوالے سے ایک خصوصی تربیتی ورکشاپ منعقد ہوئی جس میں تمام سرکاری اداروں کے افسران نے شرکت کی۔

عدلیہ ،پولیس ، ریسکیو 1122،تعلیمی بورڈ سرگودھا، ضلعی انتظا میہ کے علاوہ تمام اداروں نے اس میں بھرپور شرکت کی۔اس موقع پر تربیتی سیشن کے سربراہ ایڈیشنل کمشنروفاقی بورڈ آف ریونیو اسد عزیز نے اس بات پر زور دیا کہ حکومت پاکستان نے سالانہ گوشوارے 2018ء جمع کروانے کیلئے 2اگست 2019ء کی تاریخ مقرر کر رکھی ہے۔

(جاری ہے)

اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے تمام ایسے اشخاص کو گوشوارے جمع کروانا چاہیئے جو آمدنی کے حامل ہیں۔

اس موقع پرایڈیشنل کمشنر اسد عزیزنے کہا کہ چیف کمشنر سرگودھا ریجن ایف بی آر سردار علی خواجہ کی ہدایت پر سرکاری اور تمام تاجروں ، کاروباری حضرات کو ٹیکس کے حوالے سے خصوصی سیمینا ر منعقد کروائیں گئے اور ٹیکس گذاروں کی سہولیات کیلئے خصوصی ڈیسک بھی بنائیں گئے ہیں۔یہ سنٹر صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک نئے ٹیکس گذاروں کو ان کے نمبر الاٹ کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں