200روپے کے قومی انعامی بانڈز کی 95ویں قرعہ اندازی کل ہوگی،نیشنل سیونگز

جمعرات 14 ستمبر 2023 14:33

200روپے  کے  قومی انعامی بانڈز کی 95ویں قرعہ اندازی  کل  ہوگی،نیشنل سیونگز
سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 ستمبر2023ء) سینٹرل ڈئریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگزکے زیرِ اہتمام 200روپے والے قومی انعامی بانڈز کی 95ویں قرعہ اندازی کل (بروز جمعۃ المبارک )حیدر آباد میں منعقد ہوگی۔

(جاری ہے)

اس کا پہلا انعام ساڑھے7لاکھ روپے‘ دوسرا انعام اڑھائی لاکھ روپے کے پانچ انعامات جبکہ تیسرا انعام 1250روپے کے 2394انعامات خوش نصیبوں میں تقسیم کئے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں