سرگودھا،کھانے پینے کی اشیا کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری

جمعرات 19 اکتوبر 2023 14:57

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اکتوبر2023ء) ڈپٹی کمشنر سرگودھاکیپٹن (ر)شعیب علی نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا ریلیف عوام تک پہنچانے کےلئے پرائس کنٹرول کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں کھانے پینے کی اشیا کی قیمتوں کاا ز سر ِنو تعین کر کے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

(جاری ہے)

جاری نوٹیفکیشن کے مطابق چاول سپر باسمتی (نیا) 240 روپے فی کلو، چاول باسمتی پرانا 260 روپے فی کلو،چنے کالے (موٹے)160 روپے فی کلو، چنے سفید(موٹے)310 روپے فی کلو، چنے سفید باریک 300 روپے، دال چنا موٹی 190 روپے، دال چنا باریک 170 روپے، بیسن 160 روپے، دال مسور موٹی 275 روپے، دال ماش دھلی ہوئی 470 روپے، دال مونگ دھلی ہوئی 220 روپے،گوشت چھوٹا 1350 روپے، گوشت بڑا 650 روپے، دودھ کھلا 130 روپے فی لیٹر، دہی 140 روپے، روٹی سو گرام 12 روپے، نان 120گرام 15 روپے میں دستیاب ہو گا۔

ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ سبزی، پھل، انڈے اور برائلر گوشت مارکیٹ کمیٹی کے روزمرہ بنیاد کے جاری ریٹ کے مطابق فروخت کئے جائیں گے۔ یہ نرخ نامے فوری طورپر نافذ العمل ہوں گے۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں