بغیرٹیکس سٹیکروالے مال کی خرید و فروخت نہ کی جائے: چیف کمشنرایف بی آر

ہفتہ 3 فروری 2024 14:30

سرگودہا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 فروری2024ء) ڈاکڑ فہیم محمد چیف کمشنر ریجنل ٹیکس آفس سرگودھا کی خصوصی دعوت پر انجمن تاجران کے نمائندگان اور ٹیکس حکام کے مابین ایف بی آر سرگودھا میں میٹنگ منعقد ہوئی جس میں ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم (ٹی ٹی ایس ) کے متعلق آگاہی دی گئی۔ چیف کمشنر نے تاجر برادری کے نمائندگان کو مطلع کیا کہ سگریٹ، چینی اور یوریا کے اوپر ٹی ٹی ایس کا نفاذ ہوچکا ہے اور جیسا کہ پہلے بھی متعدد بار متنبہ کیا گیا ہے بغیر ٹیکس سٹیکر والے مال کی خرید و فروخت نہ کی جائے۔

(جاری ہے)

مزید برآں عنقریب اس سلسلے میں چیکنگ کا آغاز کیا جا رہا ہے۔ اگر ایسا مال کسی تاجر کی دکان یا گودام سے برآدمد ہو ا تو جرمانے کے علاوہ گرفتاری بھی کی جائیگی۔ چیف کمشنر نے حاضرین سے درخواست کی کہ وہ بازاروں میں اپنا اثرورسوخ استعمال کرتے ہوئے اس ضمن میں آگاہی پھیلائیں تاکہ تاجران اس قسم کے مال کی خریدو فروخت نہی کریں۔اس موقع پر انجمن تاجران کے نمائندگان نے اپنی طرف سے بھر پور تعاون کی یقین دہانی بھی کروائی۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ان لینڈ ریونیو علی صالح حیات کلیار بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں