برٹش قونصل لاہور کے وفد کا شعبہ ابلا غیات جا معہ سر گو دھاکا دورہ

جمعہ 19 اپریل 2019 11:15

سرگودھا۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2019ء) برٹش قونصل لاہور کے وفد نے شعبہ ابلا غیات جا معہ سر گو دھاکا دورہ کیا۔دورے کا مقصدہائر ایجوکیشن کمیشن اور بر ٹش قونصل کے باہمی تعاون سے اساتذہ کے لئے سٹیزن ایجوکیشن پرو گرام کے تحت تربیتی پروگرام کے بارے میں آگاہی فراہم کرنا ہے ۔

(جاری ہے)

اس سلسلہ میں برٹش قونصل کے پرو گرام مینجر جنید خا ن نے تر بیتی پرو گرام کی افا دیت سے شعبہ کو آگا ہ کرتے ہوئے کہا کہ اس پرو گرام کو ایچ ای سی پا کستا ن کی تمام یو نیورسٹیو ں میں لازمی طور پر شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس سے دس لاکھ سے زائد طلبہ مستفید ہو نگے۔

انہوں نے مزید کہا کہ فعال شہری تر بیتی پرو گرام کو جامعہ سر گو دھا کے اشترا ک سے شروع کر نے کا مقصد سر گو دھا اور اس کے آس پاس محروم علا قو ں، اقلیتوں ، معا شی ناہمواری اور خواتین کو ان کے معا شر تی کردار سے آگاہ کر کے قو می دھارے میں لانااور فعال شہری بنا نا ہے۔ یاد رہے کہ جا معہ سرگو دھا نے اس سلسلہ میں ایک لازمی کورس پہلے ہی تمام شعبوں کے لئے شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور بر ٹش قونصل اساتذہ کی رہنمائی اور نصاب مرتب کرنے میں جامعہ سرگو دھا کی مدد کرے گا ۔ اس موقع پر شعبہ ابلاغیات کے اسا تذہ بھی بر یفنگ میں موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں