ڈی پی اوکی تھانوں کے محرران اور فرنٹ ڈیسک سٹاف کے ساتھ اجلاس

پیر 24 فروری 2020 23:30

سرگودھا۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 فروری2020ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عمارہ اطہر نے تمام تھانوںکے محرر ان اورفرنٹ ڈیسک عملہ کے ساتھ میٹنگ کی اورفرنٹ ڈیسک کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔دوران ِمیٹنگ اُنہوں نے کہا کہ تمام سائلین سیدھا فرنٹ ڈیسک پر جائیں گے جہاں پر موجود عملہ ان کی درخواست اور سائلین کے کوائف درج کرنے کا ذمہ دار ہے ۔

تھانہ کے تمام رجسٹر بھی کمپیوٹرائزڈ ہیں محرر یا نائب محرر اپنے تھانہ کا ریکارڈ POLCOMپر درج کروائے گا ۔

(جاری ہے)

اسی طرح ضمنیات کا اندراج بھی کمپیوٹرائزڈ ہو گا جس میں مدعی ، گواہان اور ملزمان کے شناختی کارڈ اور فون نمبرکے اندراج کو یقینی بنایا جائے ۔ملزمان چالان شدہ کے فنگر پرنٹ لازماً حاصل کیے جائیںجبکہ چوری شدہ گاڑیوں کامکمل ریکارڈ بھی رکھا جائے۔اسطرح رپورٹ 173ض ف کو کمپیوٹرائزڈ کرکے ہر صورت اندر معیاد داخل عدالت کروائی جائے گی کسی بھی طرح کی کوتاہی پرذمہ داران کے خلاف سخت محکمانہ کاروائی کی جائے گی ۔اس موقع پرڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عمارہ اطہر نے میٹنگ ممبران سے ان کے مسائل سننے کے بعد ان کے حل کے بارہ میں احکامات جاری کیے ۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں