وزیراعلیٰ پنجاب نے اپنی فیملی کے ہمراہ کاشانہ میں مقیم بچیوں کے ساتھ پرمسرت لمحات گزارے

بدھ 20 اکتوبر 2021 16:58

وزیراعلیٰ پنجاب نے اپنی فیملی کے ہمراہ کاشانہ میں مقیم بچیوں کے ساتھ پرمسرت لمحات گزارے
سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2021ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے اپنی فیملی کے ہمراہ کاشانہ میں مقیم بچیوں کے ساتھ پرمسرت لمحات گزارتے ہوئے انہیں میلاد النبیؐ کی مبارکباد دی۔ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ عثمان بزدار اپنی فیملی کے ہمراہ کاشانہ پہنچ گے جہاں مقیم بچیوں کے ساتھ بیٹھ گئے اور میلاد النبی کی مبارکباد دیتے ہوئے ان کا حال احوال دریافت کیااس موقع پر وزیراعلیٰ نے بچیوں کوکپڑے،مٹھائی اوردیگر تحائف تقسیم کئے اور ان سے اظہار شفقت کیا۔

کاشانہ میں مقیم بچیوں نے تلاوت قرآن پاک اورنعت رسول مقبول? کی سعادت حاصل کی اور ایک بچی نے دعا کی۔وزیراعلیٰ نے فیملی کے ہمراہ نے تقریباً دو گھنٹے کاشانہ میں گزارے جہاں بچیوں نیادارے میں سہولتیں بہتر بنانے پرشکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ ہمارا اپنی بیٹیوں کی طرح خیال رکھتے ہیں۔

(جاری ہے)

وزیراعلی نے بچیوں کو یقین دلایا کہ آپ میری بیٹیوں کی طرح ہیں۔

جن کی فرمائش پر وزیراعلیٰ نے مقیم بچیوں کیلئے مری کے تفریحی دورے کا اعلان کیا اور کہا کہ بہت جلد آپ کو مری کا وزٹ کرایا جائے گا جس میں آپ سرکاری مہمان کی حیثیت سے مری کا دورہ کریں گئیں۔ان کا کہنا تھا کہ بچیوں کولاہورکا مطالعاتی دورہ بھی کرایا جائے گا۔عثمان بزدار نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ اب کاشانہ میں بچیوں کیلئے بہترین سہولتیں موجود ہیں۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں